Job Openings Associate/Team Member

About the job Associate/Team Member

اعلان برائے بھرتی (مرد و خواتین)

کمپنی کے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں مرد و خواتین کی بھرتی جاری ہے۔

اہلیت

  • تعلیم: میٹرک، ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس یا مساوی
  • تجربہ: فریش امیدوار یا زیادہ سے زیادہ ایک سال کا تجربہ
  • وزیرآباد اور اس کے قریبی علاقوں کے رہائشی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی
  • امیدوار کا جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے

اہم ذمہ داریاں

  • روزانہ دیا گیا کام وقت پر اور صحیح طریقے سے مکمل کرنا
  • جس جگہ اور مشین پر کام کر رہے ہوں، اس کی صفائی کا خیال رکھنا
  • مشین اور کام کے لیے دیے گئے آلات کو احتیاط سے استعمال کرنا
  • کام کو اچھی طرح سمجھنا اور اس میں بہتری کے لیے تجاویز دینا
  • کام کے دوران خراب یا ضائع ہونے والے مال کو کم سے کم رکھنا
  • کام میں کسی خرابی یا مسئلے کی صورت میں فوراً اپنے سینئر کو بتانا
  • کمپنی کے حفاظتی اصولوں اور کام سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا

مطلوبہ صلاحیتیں

  • ہدایات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی صلاحیت
  • ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت
  • وقت کی پابندی اور ذمہ داری سے کام کرنے کی عادت
  • نیا کام سیکھنے اور محنت کرنے کا جذبہ
  • کمپیوٹر استعمال کرنے کی بنیادی مہارت

صرف اہل اور شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔